پشاور (این این آئی) اسلام آباد ایئرپورٹ پر تشدد کا شکار ہونے والی ماں اور بیٹی کو باچا خان ائیر پورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے روک لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ پر تشدد کا شکارہونے والی ماں اور بیٹی پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ سے ناروے جا رہی تھیں کہ ایف آئی نے
کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور دونوں کو طیارے سے آف لوڈ کردیا۔دونوں خواتین کا تعلق نوشہرہ کے علاقہ صالح خانہ سے ہے ٗ تشدد کے واقعہ کے خلاف 2 مقدمے درج ہیں جس میں سے ایک امیگیریشن اہلکاروں کے خلاف جب کہ دوسرا مقدمہ ماں بیٹی کے خلاف ہے۔