ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

چترال میں نبوت کاجھوٹا دعویدار،واقعے کے اصل مقاصد کیا ہیں،مولاناعبدالاکبرچترالی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 22  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ شاہی مسجد چترال کا واقعہ سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ لگتا ہے، ضلع چترال کے امن و امان کو تباہ کرنے کے لئے سارا کھیل کھیلا گیا،اس واقعے کے پس پردہ محرکات کا کھوج لگایا جائے،

پاگل آدمی اس طرح موقع تلاش کرکے چترال کی سب سے بڑی اور مرکزی جامع مسجد میں رسول اللہ ؐ کے پروانوں کے سامنے نبوت کا اعلان نہیں کرسکتا۔ حالات انتہائی حساس ہوگئے ہیں، چترال کی پْرامن فضا کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے توہین رسالت ایکٹ 295۔Cکے تحت مقدمہ درج کرکے مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم اس پرعمل در آمدکی ذمہ داری بھی انتظامیہ پر عائد ہو تی ہے۔ اب جھوٹے نبوت کا دعویدار ملعون رشید اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ چترالی عوام کی اپنے محبوب آخری رسول محمد ؐ سے محبت دنیا کے کسی بھی مسلمان سے کم نہیں اور ناقابل بیان ہے۔ چترالی مسلمان اپنے آقاؐ کی ناموس کو بچانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ امن و امان کو برقرار رکھنا بھی ہم سب کا اجتماعی فرض ہے تاکہ عام املاک اور بے گناہ افراد کو نقصان نہ پہنچے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال میں رونما ہونے والے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…