اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں پاکستانی مصنوعات فروخت کرنیوالی دکانوں پر حملے،پاکستان نے بھارت کو آئینہ دکھادیا

datetime 22  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت میں عدم برداشت باعث تشویش ہے،بھارت کی پاکستان کے خلاف پالیسی جارحانہ ہے،بھارتی رویے سے معاملات بہتری کی طرف نہیں جاسکتے،ماضی میں بھی بھارت میں ایسے واقعات دیکھے گئے،بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے،سب کے سامنے ہے،پاکستان اپنے ہمسائیوں سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

ہفتہ کو بھارت میں میڈان پاکستان کپڑے فروخت کرنے والی دکان پر دھاوا بولے جانے کے واقعے پر اپنے ردعمل میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت میں عدم برداشت باعث تشویش ہے،بھارت کی پاکستان کے خلاف پالیسی جارحانہ ہے،بھارتی رویے سے معاملات بہتری کی طرف نہیں جاسکتے،بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے،سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسائیوں سے بہتر تعلقات چاہتا ہے،ماضی میں بھی بھارت میں ایسے واقعات دیکھے گئے۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے پرانتہا پسند بھارتی لال پیلے ہوگئے،ممبئی میں ہندو انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی کپڑے فروخت کرنے پر شاپنگ مال پر دھاوا بول دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسند بے قابو ہوگئے ہیں،پاکستان دشمنی کے نام پر کہیں بھی ہلہ بول دینا ان کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا۔اس بار بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا نشانہ پاکستانی مصنوعات بن گئیں۔بھارتی دہشت گرد اور جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف مہاراشٹرا نو نرمن سینا نے ممبئی کے ایک شاپنگ مال پر دھاوا بولا دیا،اور دکانوں سے پاکستانی کپڑے اتار پھینکے۔انتہا پسندوں کے اس عمل سے پاکستان کا تو کچھ نہیں بگڑامگر بھارت کا سیکیولر ہونے کا لبادہایک بار پھر اتر گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…