اسلام آباد (آئی این پی ) سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسدعمر کے زیر صدارت اسلام آباد ریجن اور ڈسٹرکٹ کے صدور اورجنرل سیکرٹریز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اسلام آباد کی بھر پورشرکت اور انتظامات کویقینی بنانے کے لیے نو رکنی کمیٹی تشکیل دینے کافیصلہ کیاگیا۔ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر
راجہ خرم نواز کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں جنرل سیکرٹری اسلام آبادریجن شہزاد گل، سیکرٹری اطلاعات غلام نبی ، صدر ڈسٹرکٹ این اے 48 نعیم خان، جنرل سیکرٹری جمشید مغل، صدر ڈسٹرکٹ این اے 49 چوہدری الیاس مہربان، جنرل سیکرٹری انجم شہزادتنولی ،اپوزیشن لیڈر ایم سی آئی علی اعوان اور عامر مغل شامل ہیں۔