ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

’’پانامہ کیس فیصلہ‘‘ وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل کرنے کی سفارش کرنے والے ججز کے ساتھ کیا ہو گیا؟نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 22  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس کی سماعت کرنے والا 5رکنی بنچ جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعد تحلیل کر دیا جائے گا، جے آئی ٹی رپورٹ نئے بننے والے بنچ کو پیش کی جائے گی، پانامہ فیصلے میں نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کی سفارش کرنے والے ججز نئے بنچ

میں شامل نہیں ہو نگے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پانامہ کیس کی سماعت کرنے والا5رکنی بنچ جے آئی ٹی تشکیل دینے کے بعد تحلیل کر دیا جائے گا ، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قائم یہ پانچ رکنی بنچ پانامہ کیس پر سنائے گئے اپنے فیصلے کے مطابق جے آئی ٹی تشکیل دینے کے بعد تحلیل ہو جائے گا جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار ایک نیا بنچ تشکیل دینگے جس کو پانامہ کیس کے فیصلے کے مطابق بنائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ نئے بننے والے بنچ میں وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کی سفارش کرنے والے دو ججز شامل نہیں ہونگے ۔واضح رہے کہ پانامہ کیس فیصلہ 3:2کے تناسب سے سنایا گیا ہے جس میں تین ججز نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی تھی اور اکثریتی فیصلہ کی بدولت اس بنچ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے اداروں سے نام مانگ لئے جن کو 7روز میں فائنل کردیا جائے گا۔پانامہ کیس کی سماعت اور فیصلہ کرنے والے بنچ کی تحلیل کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثـار اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت جو نیا بنچ تشکیل دینگے وہ ممکنہ طور پر دو رکنی ہو گا۔۔پانامہ کیس کی سماعت اور فیصلہ کرنے والے بنچ کی تحلیل کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثـار اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت جو نیا بنچ تشکیل دینگے وہ ممکنہ طور پر دو رکنی ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…