اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر کے بیٹے کو گھر کے محافظ نے رقم دینے سے انکار پر قتل کر دیا، مقدمہ درج ، تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر کے بیٹے عمر شہاب کو کراچی ڈیفنس میں واقع ان کے گھر کے محافظ نے رقم دینے سے انکار پر قتل کر دیا۔ملزم محافظ فقیر محمد کا کہنا ہے کہ اسے 2 لاکھ روپے کی ضرورت تھی اور اس نے ڈی آئی جی شہاب مظہر کی اہلیہ
سے مطالبہ کیا تھا کہ مجھے قرض اتارنے کے لئے رقم چاہیئے لیکن ان کے منع کرنے پر عمر شہاب سے جھگڑا ہو گیا اور پھر طیش میں آ کر اسے قریب پڑی رسی سے پھندا لگا کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق بظاہرقتل 2 لاکھ روپے کا تنازع کی وجہ سے کیا گیا تاہم تحقیقات کے بعد ممکنہ طور پر کیس کسی اور طرف بھی جا سکتا ہے۔کلفٹن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔