ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حکومت لرز اُٹھی،وزیراعظم نوازشریف نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیوں منسوخ کیا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 21  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے پاناماکیس کے فیصلے کے بعد قوم سے خطاب کرنے کافیصلہ کرلیاتھاکہ سپریم کورٹ نے فیصلہ ان کے حق میں دے دیاہے لیکن بعد میں انہوں نے مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنمائوں اوراپنے قانونی مشیروں ساتھ مشاورت کے بعد خطاب کرنے کاپروگرام ترک کر دیا۔ایک انگریزی اخبارکی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناماکیس میں 540صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری

کیاتھاجس کاان کے پارٹی رہنمائوں ا ورقانونی ماہرین نے باریک بینی سے جائزہ لیااوراس فیصلے میں دومعززججزنے براہ راست وزیراعظم کونااہلی قراردینے کی تجویزدی تھی جبکہ باقی تین ججزنے بھی ان کوکلین چٹ نہیں دی بلکہ ان کے بارے میں سخت رائے کااظہارکیاتھاجس کی وجہ سے پاناماکیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کافیصلہ سنایاگیا۔اس تمام تر صورتحال کے سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے قوم سے خطاب کرنے کافیصلہ بدل لیااورانہوں نے گزشتہ ر وزجمعرات کی شام 7بجے قوم سے خطاب کرناتھااوراس کے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے تھے لیکن وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پارٹی رہنمائوں ا ورقانونی مشیروں کی رائے لینے کے بعد عین وقت پرخطاب نہ کرنے کافیصلہ کیا۔۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جے ٹی آئی کی تشکیل کی مخالفت کی ہےاورکمیشن بنانے کامطالبہ کیاہے جبکہ عمران خان نے بھی پاناماکیس میں جے آئی ٹی بننے کے بعد وزیراعظم سے مستعفی ہونے کامطالبہ کیاہے اورانہوں نے اسلا م آبادمیں اگلے جمعہ کوپریڈگرائونڈمیں جلسہ کرنے کااعلان بھی کردیاہے ۔دیگراپوزیشن جماعتوں جن میں شیخ رشید بھی شامل ہیں ان کاکہناہے کہ وزیراعظم نوازشریف کااب وزیراعظم رہنے کاکوئی جوازنہیں رہاہے کیونکہ عزیربلوچ کےلئے جے آئی بنی تھی ۔اپوزیشن نے یہ الزام بھی عائد کیاہے کہ حکومت کے ماتحت اداروں پرمشتمل جے ٹی آئی وزیراعظم سے کس طرح تحقیقات کرسکتی ہے ؟پاناماکیس کی  تحقیقات کےلئے کمیشن تشکیل دیاجائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…