منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

روس نے مغربی علاقے میں بیلسٹک میزائل کی تنصیب شروع کردی

datetime 19  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روس نے ملک کے مغربی علاقے میں الیگزینڈر نامی بیلسٹک میزائلوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ایک باخبر ذریعے نے اپنا نام خفیہ رکھے جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ روس کے شمال مغرب میں واقع کیلینن گراڈ میں الیگزینڈر میزائل نصب کیے جائیں گے، کیلینن گراڈ نامی علاقے میں میزائلوں کی تنصیب کے علاوہ روس کے لڑاکا اور بمبار طیاروں کو بھی تعینات کیا جارہا ہے جبکہ میزائلوں کو بحری جہازوں کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیکوف نے کہا ہے کہ روس کی قومی سلامتی کے خلاف بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ہمارے لیے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ہم اپنی فوجی اور جنگی توانائیوں میں اضافہ کریں، اطلاعات کے مطابق روس نے جزیرہ نما کریمیا اور یوکرین کے جنوب مغربی علاقے میں 8 ہزار فوجی اور توپ خانے کے یونٹ تعینات کردیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…