بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ سے یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈمیک الیسٹرکی قیادت میں وفدکی ملاقات

datetime 21  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈمیک الیسٹر(Mr.David McAllister )کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوس کوٹین (Mr.Jean Francois Cautain )کے علاوہ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تعلقات کے فروغ کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان او ریورپی یونین کے ممالک کے مابین انتہائی دوستانہ اور معاشی تعلقات موجود ہیں۔

یورپی یونین پاکستان کاایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے ۔پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے کیلئے یورپی ممالک کی سپورٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اوریورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں اوران تعلقات میں بہتری سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر850ملین ڈالر کی بچت کی ہے اور شفافیت ہماری حکومت کی طرہ امتیاز ہے جس کی بنا پر آج پنجاب میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے ۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے چیلنج کا بہادری کیساتھ سامنا کر رہاہے ۔دہشت گردی کے باعث پاکستانی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی وعسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوں کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں ملی ہیں اور آج پاکستان امن کی جانب گامزن ہے۔دہشت گردوں او ر ا ن کے سہولت کاروں کو شکست دینے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کا براہ راست تعلق امن کے ساتھ جڑا ہوا ہے ۔ دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے بندوق کی گولی کے ساتھ سماجی و معاشی اقدامات کی گولیاں بھی ضروری ہے اوراسی لئے حکومت سماجی و معاشی اقدامات کے ذریعے دہشت گردی و انتہا پسندی کے مائنڈ سیٹ کے خاتمہ کے لئے کاوشیں کررہی ہے اور دہشت گردی او رانتہاء پسندی کے مائنڈ سیٹ کو بھی شکست دیں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اس ناسور کے خاتمے کیلئے خصوصی طو رپر انسداد دہشت گردی فورس بنائی ہے جس سے انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں تربیت دی گئی ہے او ریہ فورس دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر اول دستے کے طو رپر کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کردیاہے اوراینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے 85ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیاہے ۔ان بچوں کو مفت تعلیم کیساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ جن بچوں کے ہاتھ گرد آلود تھے اب ان معصوم ہاتھو ں میں قلم اور کتاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ورکشاپوں، ریسٹورنٹس او رپٹرول پمپوں سے بھی چائلڈ لیبر کا خاتمہ کریں گے۔پنجاب حکومت کے اقدامات کے باعث سکولوں میں بچوں کی شرح داخلہ میں اضافہ ہواہے ۔2018ء تک ہر بچے کو سکول داخل کرانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔ انہو ں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے اقدامات بارآور ثابت ہوئے ہیں۔آج ہزاروں میگا واٹ کے توانائی منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے اورکئی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔2017ء کے آخر میں توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور2018ء کے اوائل میں پاکستان کے پاس سرپلس بجلی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سفر کی جانب گامزن ہے جس کا خواب قائدؒ او راقبالؒ نے دیکھا تھا۔اس ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ۔تحمل ،برداشت ، بھائی چارے اور رواداری پر مبنی پاکستان ہماری منزل ہے ۔پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام پائے گا۔سربراہ خارجہ امور کمیٹی یورپین پارلیمنٹ ڈیوڈمیک الیسٹرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن عظیم ملک اور اس کے عوام بھی عظیم ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کررہاہے اورہمیں پنجاب کو ترقی کرتا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔صوبائی وزیر ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ، ایم این اے پرویز ملک، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ایم پی اے صبا صادق ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…