منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

سٹاک مارکیٹ میں بڑا گھپلا،ایس ای سی پی نے بڑے بروکر ہاؤس کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کر دیا 

datetime 21  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد ( آئی این پی ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے ایک بڑے بروکر ہاؤس کے خلاف سٹاک مارکیٹ کے حصص کے لین دین اور قیمتوں میں ہیر پھیر کرنے پر فوجداری مقدمہ دائر کر دیا ۔ایس ای سی پی کے مطا بق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ بروکر ہاوس اور اس کے چند صارفین ، سال دو ہزار چودہ اور دو ہزار پندرہ کے دوران مختلف سکرپٹ میں مصنوعی پیشکش جاری کر کے قیمتوں میں ہیر

پھیر کرنے میں ملوث رہے۔ یہ سرمایہ کار ان مخصوص حصص کی خریداری یا فروخت کے لئے آڈر جاری کرتے اور ٹریڈ مکمل ہونے سے پہلے ہی اپنا آ ڈر منسوخ کر دیتے۔ اس سرگرمی کے لئے بھی انہوں نے وقت مقرر کر رکھے تھے مارکیٹ بند ہونے سے قبل مخصو ص حصص کی خریداری کے لئے بڑی تعداد میں ؤڈر جاری کرتے۔ ان کے اس عمل سے ان حصص کے لئے مصنوعی طلب پیداہوتی اور قیمت میں اضافہ ہو جاتا۔یہ جاننا ضروری ہے کہ مارکیٹ میں ہیر پھیر کرنا ایک جرم ہے جس کی وضاحت سکیورٹیز ایکٹ 2015 کی شق نمبر 133 میں کی گئی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے دائر کی جانے والی یہ ایک بڑا مقدمہ ہے اور کمیشن کا ادارہ ہے کہ اس حوالے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔مارکیٹ بند ہونے سے قبل مخصو ص حصص کی خریداری کے لئے بڑی تعداد میں ؤڈر جاری کرتے۔ ان کے اس عمل سے ان حصص کے لئے مصنوعی طلب پیداہوتی اور قیمت میں اضافہ ہو جاتا۔یہ جاننا ضروری ہے کہ مارکیٹ میں ہیر پھیر کرنا ایک جرم ہے جس کی وضاحت سکیورٹیز ایکٹ 2015 کی شق نمبر 133 میں کی گئی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے دائر کی جانے والی یہ ایک بڑا مقدمہ ہے اور کمیشن کا ادارہ ہے کہ اس حوالے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…