ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دپیکا پڈوکون کی لفٹ میں ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ مداح دنگ رہ گئے

datetime 22  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ کسی لفٹ میں ایک ویٹر کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں۔مگر ایسا اصل میں نہیں بلکہ دپیکا پڈوکون نے ایک اشتہار کے لیے کیا۔یہ اشتہار مشروبات کے نامور برانڈ کوکاکولا کا ہے، جس کی دپیکا پڈوکون سفیر بھی ہیں۔اشتہار میں دکھایا گیا کہ دپیکا پڈوکون بہت تیزی میں ایک جگہ پہنچ رہی ہیں، جہاں وہ ایک لفٹ میں داخل ہوتی ہیں، لفٹ میں ان

کے ساتھ ایک ویٹر بھی موجود ہے۔اس ہی دوران لفٹ اچانک خراب ہوجاتی، جس کے بعد دپیکا پڈوکون کو گرمی لگنا شروع ہوتی ہے، اس موقع پر ویٹر انہیں کوکا کولا کی بوتل دیتے ہیں اور ان دونوں میں دوستی ہوجاتی ہے۔اس اشتہار کو سوشل میڈیا پر اب تک 3 ملین کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں، جسے بیحد پسند کیا جارہا ہے۔اگر فلموں کے حوالے سے بات کی جائے تو دپیکا ہڈوکون اس وقت اپنی فلم ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس فلم میں ان کے ہمراہ رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔فلم ’’پدماوتی‘‘ 17 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…