منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

جے آئی ٹی کیسے تشکیل پائی جاتی ہے،ملزمان کو کوڈناموں سے کیسےپکاراجاتاہے؟ ر پورٹ میں اہم انکشافات

datetime 20  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی مزید تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم مختلف زاویوں سے تحقیقات کرکے رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کروائے گی۔ جے آئی ٹی (مشترکہ تحقیقاتی ٹیم) کا قیام اس وقت عمل میں لایا جاتا ہے جب کسی دہشت گرد سے تفتیش کرنی ہو، اس ٹیم میں ملک کی مختلف ایجنسیوں کے لوگ اور متعلقہ تفتیشی اداروں کو شامل کیا جاتا ہے،

جے آئی ٹی کے قیام کی منظوری وزارت داخلہ کی جانب سے مخصوص وقت کے لیے دی جاتی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جاتا ہے، رپورٹ حساسیت کو برقرار رکھنے کے لیے افسران کے نام خفیہ رکھے جاتے ہیں اور مختلف کلرز کو بطور کوڈ استعمال کیا جاتا ہےجے آئی ٹی میں جوکوڈنام استعمال ہوتے ہیں ان میں چمچہ ،مرغا،چھوٹووغیرہ زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں اوران ناموں سے ہی ملزمان کوبلانے کےلئے پکاراجاتاہے۔ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد ملزم سے قانون نافذ کرنے والے اور تفتیشی ادارے مختلف زاویوں سے سوال کرتے ہیں اور اس کے جواب اکٹھا کرکے ایک رپورٹ ترتیب دیتے ہیں، ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی مقررہ مدت کے بعد اپنی رپورٹ جمع کروانے کی پابند ہوتی ہے اور اس کے بعد یہ کسی اہمیت کی حامل نہیں ہوتی۔ تاہم عدالت صرف اس کی رپورٹ پر انحصار نہیں کرتی بلکہ ملزم کا جج کے روبرو جرم کا اعتراف کرنا بھی ضروری ہوتا ہے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بے معنی تصور کی جاتی ہے، ٹیم میں نامزد ہونے والے افسر پابند ہوتے ہیں کہ وہ دوران تفتیش کوئی بات کسی فریق سے نہیں کریں گے۔ وزیراعظم سے تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں چوہدری نثار کے ماتحت ایف آئی اے شامل ہوگی،

ایف آئی اے کا ایڈیشنل ڈائریکٹر اس جے آئی ٹی کا سربراہ ہو گا، اسحاق ڈار کے ماتحت ادارے ایف بی آر، سکیورٹی ایکسچینج، اسٹیٹ بنک اور اس کے علاوہ آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے نمائندے جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…