اسلام آباد(آئی این پی)جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے توجرائم پیشہ افرادپیش ہوتے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ آج کے پانامہ لیکس کے فیصلے سے حکومت کی ساکھ ختم ہو گئی ہے اور حکومت پر اخلاقی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ فیصلہ عوام کی فتح ہے ‘ جماعت اسلامی سب کا احتساب چاہتی ہے ‘ کرپشن کی وجہ سے قوم قرض کی زنجیر میں جکڑتی جا رہی ہے ‘ جمعرات کو پانامہ
کیس کا فیصلہ سننے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آج 2 ججز نے وزیر اعظم کو نااہل کرنے کے لئے فیصلہ دیا جبکہ 3 ججز نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا کیا ہے۔ فیصلہ کے بعد حکومت کی ساکھ ختم ہو گئی ہے۔ حکومت پر اخلاقی بوجھ بڑھ گیا ہے۔ جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔