بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کو اس نہج پر لانے کیلئے آصف زرداری کیا گیم کھیلتے رہے؟ جاوید چوہدری کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں انکشاف

datetime 20  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)2014میں عمران خان کے دھرنے کے بجائے نواز شریف کی سپورٹ اس لئے کی کہ اگر اس وقت حکومت گر جاتی تو نواز شریف سیاسی شہید بن جاتے،نواز شریف کو اس نہج تک لانے والے ہم ہیں، آصف علی زرداری کا ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں معروف کالم نگار و اینکرپرسن جاوید چوہدری کو خصوصی انٹرویو میں اظہار خیال۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے کو چیئرپرسن آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2014میں عمران خان کے دھرنے کے بجائے نواز شریف کی سپورٹ اس لئے کی کہ اگر حکومت گر جاتی تو نواز شریف سیاسی شہید بن جاتے اور انہیں پھر سے عوام میں جاکر یہ کہنے کا موقع مل جاتا ہے کہ ہماری حکومت گرا دی گئی اور ہم کچھ نہ کر سکے، اگر ہم ہوتے تو پاکستان کو سونے کا باغ بنا دیتے، اب جب یہ اپنی مدت پوری کر کے جائیں گے تو دیکھنا یہ ہے کہ ان کے پاس عوام کو کہنے کیلئے کیا ہو گا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں معروف کالم نگار و اینکرپرسن جاوید چوہدری کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے نواز شریف کو سیاسی شہید بننے نہیں دیا،کسی اور کو سیاسی فائدہ پہنچانا میرا کام نہیں میں نے پیپلزپارٹی کی سیاست کرنی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میری سیاست کامیاب رہی۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے نواز شریف کو سیاسی شہید بننے نہیں دیا،کسی اور کو سیاسی فائدہ پہنچانا میرا کام نہیں میں نے پیپلزپارٹی کی سیاست کرنی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میری سیاست کامیاب رہی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…