شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے آج شیخوپورہ میں بھکی پاورپلانٹ کاافتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے دورہ شیخوپورہ سے قبل شہرکومسلم لیگ (ن) کی قیادت کے بینرزسے سجایاگیا۔اس موقع پر پنجاب حکومت نے جلسہ کوکامیاب بنانے کیلئے سرکاری مشینری کابے دریغ استعمال کیااور بھکی پاور پلانٹ کے افتتاح سے قبل میونسپل کارپوریشن منڈی بہاؤلدین کے شعبہ فائربریگیڈکی گاڑیوں کوشہرمیں ن لیگی قیادت کے قدآوربینرزلگانے کے لئے استعمال کرتے رہے۔ نیچے دی گئی تصاویر میں آپ صاف دیکھ سکتے ہیں کہ فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور عملہ شہر میں نون لیگ کے بینر لگانے میں مصروف ہے۔