پشاور(این این آئی)ملک کے بیشتر علاقوں کی طرح خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ،تاہم مالاکنڈ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔پشاور میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
جبکہ آج بھی پارہ 41سینٹی گریڈ کو چھونے کا امکان ہے،گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32،چترال میں 31 اور ہنزہ میں 26ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرتیزہواوں،آندھی اورگرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں کی طرح خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔