اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں تعینات پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے قونصلر رسائی سمیت 5نکاتی مطالباتی فہرست تھما دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کو وزات خارجہ طلب کر کے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی سمیت 5نکاتی مطالباتی فہرست تھما دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق
پاکستانی کے ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کو جو مطالبوں کی فہرست بھارت کی طرف سے دی گئی ہے اس میں کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی ، کلبھوشن کے ان جرائم کی تفصیلات جن کی بنا ء پر اسے سزا ئے موت سنائی گئی ہےمانگی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ فہرست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کلبھوشن کی فیملی کو پاکستان آنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت پر کلبھوشن کے حوالے سے شدید عوامی اور سیاسی دبائو ہے اور اس حوالے سے گزشتہ روز ایک بھارتی شہری نے دہلی ہائیکورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت بھارتی حکومت کو حکم دے کہ وہ کلبھوشن کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت پر کلبھوشن کے حوالے سے شدید عوامی اور سیاسی دبائو ہے اور اس حوالے سے گزشتہ روز ایک بھارتی شہری نے دہلی ہائیکورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت بھارتی حکومت کو حکم دے کہ وہ کلبھوشن کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے