ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پانامہ کا جو بھی فیصلہ آنے پر کیا کریں گے ؟ تحریک انصاف نے حتمی اعلان کر دیا

datetime 20  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ پانامہ کا جو بھی فیصلہ آئے اسے قبول کریں گے مگر آئینی و استحقاق کے کے حقوق رکھتے ہیں‘ قبل از وقت انتخابات کرانا حکومت کی صوابدید ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کے فیصلے سے سیاست پر اثر پڑے گا توقع ہے عدالت عظمیٰ انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی ۔

اخلاقی طور پر جب وزیراعظم کے اوپر الزامات لگائے گئے تھے تو ان کو عہدہ چھوڑ دینا چاہئے تھا جب تک فیصلہ نہ آتا وہ نیا وزیراعظم بنا دیا جاتا مگر انہوں نے ایسا نہ کیکا اور عوام سے بھی وہ اعتماد کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ جو بھی آئے اسے تسلیم کریں گے اور فیصلے کے حوالے سے آئینی و استحقاق کے حقوق رکھتے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ پانامہ کیس میں قطری خط کے علاوہ اور کوئی ایسی چیز و شواہد وزیراعظم کے حق میں نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کرانا حکومت کی صوابدید ہے اگر حکومت چاہے تو قبل از وقت انتخابات کروا سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…