منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پانامہ کیس کافیصلہ، اسلام آباد میں ہلچل،انتہائی سخت احکامات جاری

datetime 18  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کے فیصلے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کو ریڈالرٹ کیا جائے گا،ریڈزون کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر اور باہر انتہائی سخت سیکیورٹی ہوگی،پاسز کے بغیر کسی کو سپریم کورٹ میں جانے کی اجازت نہیں

ہوگی،کسی بھی ممکنہ تصادم کی صورت میں فوری طور پر کارروائی کیلئے ،اینٹی ٹیررسٹ سکوارڈ کے دستے تعینات کیے جائیں گے،بدھ کو اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے ساتھ مل کر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کے فیصلے کے موقع پر سیکیورٹی امور کا جائزہ لینے کیلئے کل وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوگا۔اجلاس میں اسلام آباد پولیس انتظامیہ سمیت وزارت داخلہ کے افسران شریک ہوں گے جبکہ آئی جی اور کمشنر سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے رابطہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔ذرائع کے مطابق ریڈزون کی سیکیورٹی کوریڈ الرٹ کیا جائے گا۔ریڈزون کی طرف جانے والے راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی،پولیس کی معاونت رینجرز کے دستے ڈیوٹیاں دیں گے جبکہ کمرہ عدالت سمیت سپریم کورٹ کی عمارت میں پولیس کی سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہوگی جو کسی بھی ممکنہ ردعمل کے موقع پر فوری کارروائی کرے گیریڈزون کی طرف جانے والے راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی،پولیس کی معاونت رینجرز کے دستے ڈیوٹیاں دیں گے جبکہ کمرہ عدالت سمیت سپریم کورٹ کی عمارت میں پولیس کی سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہوگی جو کسی بھی ممکنہ ردعمل کے موقع پر فوری کارروائی کرے گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…