جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

مشال خان ،عبداللہ اور زبیر کے نظریات سے اختلاف تھا، مرکزی ملزم وجاہت

datetime 18  اپریل‬‮  2017 |

مردان (نیوزڈیسک)مشال خان، عبداللہ اور زبیر کے نظریات سے اختلاف تھا . سیکیورٹی انچارج کے بھڑکانے پر سب مشتعل ہوگئے ۔مرکزی ملزم وجاہت خان نے پولیس کو بیان میں اعتراف کیا . مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم وجاہت خان کا کہنا ہے کہ اسے مشال کے نظریات سے اختلاف تھا. اکثر تکرار ہوتی تھی .عبداللہ اور زبیر ،مشال کےہم خیال تھے . چیئرمین کے دفتر میں مشال کے خلاف بیان دیکر لوگوں کو مشتعل کیا ۔

واقعے کے روز مدثر بشیر نے چیئرمین کے دفتر بلایا جہاں لیکچرارز ضیا اللہ ہمدرد ، پیر اسفند یار ، انیس ، سپرنٹنڈنٹ ارشد ، کلرک سعید اور ادریس سمیت 20 افراد موجود تھے ۔ مدثر بشیر نے مشعال خان کی توہین آمیز گفتگو کا گواہ بننے کا کہا ۔ کلرک ادریس نے کہا ہمیں یونیورسٹی میں کمیونسٹ نہیں چاہیئے ۔ سیکورٹی انچارج بلال بخش نے مشعال کے حمایتیوں کےخلاف کارروائی کی دھمکی دی اور کہا وہ مشال خان کوقتل کر دے گا ۔ سیکیورٹی انچارج کی بات سنتے ہی سب مشتعل ہو گئے اور پھر دفتر میں موجود تمام لوگ ہاسٹل کی طرف گئے جہاں پہلے عبداللہ کو مارا اور بعد میں مشال خان کو تشدد کر کے قتل کر دیا ۔ ملزم وجاہت خان نے مشال کے قتل کی ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد کر دی اور کہا کہ انتظامیہ کو خود ایکشن لینے کے بجائے پولیس کو مطلع کرنا چاہیئے تھا ۔ آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کا کہنا ہے جامعہ کی فیکلٹی کا کام انکوائری کرنا نہیں تھا پولیس کو اطلاع دی جانی چاہیے تھی ۔ آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا مشال خان پر عائد الزامات کے حوالے سے ابھی کوئی شواہد نہیں ملے۔صلاح الدین محسود کا کہنا ہے جامعہ کی فیکلٹی کا کام انکوائری کرنا نہیں تھا پولیس کو اطلاع دی جانی چاہیے تھی ۔ آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا مشال خان پر عائد الزامات کے حوالے سے ابھی کوئی شواہد نہیں ملے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…