اسلام آباد ( آئی این پی ) امام کعبہ شیخ صالح محمد بن ابراہیم نے کہا ہے کہ پاک فوج کا مسلم ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہونا فطری ہے ، دنیا میں امن اور حرم کے تحفظ کے لئے اس اتحاد کی بڑی اہمیت ہے ، پاکستان ہمیشہ سے تحفظ حرمین شریفین کے لئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امام کعبہ شیخ صالح محمد بن ابراہیم نے کہا کہ تعلیم ، معیشت ، سیاست اور عسکری طاقت والا پاکستان تمام دنیا
کے مسلمانوں کی طاقت ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ایک مثالی ملک ہے ۔ پاکستان کا ایک منفرد انداز اور ویژن ہے ۔ پاکستان طاقت ور اور با اثر آواز ہے ۔ جس کا فائدہ ہر جگہ کے مسلمانوں کو پہنچتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا مسلم ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہونا فطری ہے ، دنیا میں امن اور حرم کے تحفظ کے لئے اس اتحاد کی بڑی اہمیت ہے ، پاکستان ہمیشہ سے تحفظ حرمین شریفین کے لئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔