لاہور(آئی این پی) چےئر مین تحر یک انصاف کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ اپنے نام کیساتھ سے خان نہیں ہٹاؤں گی ‘میں نے کسی کے ساتھ شادی کر کے اپنے نام کے ساتھ نہیں لگایا بلکہ ہم پیدائشی خان ہیں ۔ ہفتے کے روز اپنے یوب ٹیوب چینل کے افتتاح کے موقعہ پر سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ میں اب جہاں بھی جاؤں گی عوام کیساتھ مکمل
رابطے میں رہوں گے اس لیے لوگ بھی میرے چینل کو زیادہ سے زیادہ لائیک کر یں ۔ جب ان سے ایک سوال کیا گیا کہ عمران خان سے الگ ہونے کے بعد اب آپ اپنے نام کیساتھ سے خان کا لفظ ہٹا دیں تو اسکے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ میں اپنے نام کیساتھ سے خان نہیں ہٹاؤں گی ‘میں نے کسی کے ساتھ شادی کر کے اپنے نام کے ساتھ نہیں لگایا بلکہ ہم پیدائشی خان ہیں۔