مردان(نیوزڈیسک) گستاخی کے الزام میں قتل ہونیوالے مشعال خان کی نماز جنازہ کے موقع پرامام مسجدکے جواب پر کھلبلی مچ گئی،گستاخی کے الزام میں مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے طالب علم مشعال خان کی میت جب ان کے آبائی علاقے صوابی پہنچی تو امام مسجد نے نماز جنازہ
پڑھانے سے انکار کردیا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرزنے دعویٰ کیا ہے کہ صوابی کے ایک رہائشی سلمان احمد نے بتایا کہ مقامی مسجد کے امام نے نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کردیا جس کے بعد وہاں موجود ایک ٹیکنیشن نے امام کی جگہ نماز جنازہ پڑھائی لیکن بعد میں اس ٹیکنیشن کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے ۔