اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مردان یونیورسٹی قتل،مقدمہ فوجی عدالت میں،لیگی رہنما نے انتباہ کردیا

datetime 15  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم کی ہلاکت کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کردتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق،صوبہ اور یونیورسٹی تینوں خود اس میں مدعی بنیں،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرے،امن و امان قائم رکھنا صوبے کی ذمہ داری ہے،

یہ واقعہ یونیورسٹی میں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں دن دیہاڑے ہوا ہے جن لوگوں نے یہ بھیانک اور گھناؤنا جرم کیا ہے انہیں فوجی عدالتوں سے سزادلائی جائے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ جوڈیشل انکوائری کسی ایسے واقع کی کی جاتی ہے جس کے بارے میں یہ معلوم کرنا ہو کہ واقع کی وجوہات کیا ہیں اور پھر ان وجوہات کے ذمہ دار کون لوگ ہیں،یہ واقعہ یونیورسٹی میں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں دن دیہاڑے ہوا ہے،سب لوگوں نے اپنی آنکھوں سے ایک معصوم اور بے گناہ شخص کو درجنوں لوگوں کے ہاتھوں تشدد کے ذریعے زندگی سے محروم ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کسی قسم کی انکوائری کی ضرورت نہیں ہے،اس مقدمے کو فی الفور فوجی عدالتوں کے سپرد کرنا چاہیے،وفاق،صوبہ اور یونیورسٹی تینوں خود اس میں مدعی بنیں،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرے،امن و امان قائم رکھنا صوبے کی ذمہ داری ہے،فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے،جن لوگوں نے یہ بھیانک اور گھناؤنا جرم کیا ہے انہیں فوجی عدالت سے اس طرح سزا دلوائی جائے اور اس قانون کے تحت سزاد دلائی جائے،جو ابھی آئینی ترمیم کے ذریعے ہم نے حاصل کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…