راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 135ویں لانگ کور س پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کی گئی جس میں قطر کے وزیردفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق کاکول اکیڈمی میں 135 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں قطر کے وزیردفاع مہمان خصوصی اورسعودی عرب،فلسطین کے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے شرکت کی جبکہ تقریب میں سینئر اور ریٹائرڈ ملٹری افسران بھی
شریک ہوئے۔ان کے علاوہ تقریب میں سفارتکار اور پاس آٹ ہونے والوں کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔تقریب میں اعزازی شمشیر عمران فیض جبکہ گولڈ میڈل سینئر انڈر آفیسر احمد جواد کو دیا گیا۔اعزازی چھڑی عمر نواب اور چیمپئن کمپنی کا اعزاز ٹیپو کمپنی کو دیا گیا جبکہ اوور سیز گولڈ میڈل فلسطین کے الائیڈ انڈر آفیسر اشرف صبیحت کو دیا گیا۔ اس سے قبل مہمان خصوصی کاانسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولوایشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عبداللہ ڈوگر نے استقبال کیا۔