پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

یوحنا آباد میں 2 افراد کو زندہ جلانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، شہبازشریف

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوحنا آباد میں 2 افراد کو جلائے جانے کے واقعے میں جو بھی ملوث ہوا اسے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔لاہور میں مسیحی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاشرے کے لئے مسیحی برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں، دہشت گردوں نے آسان ہدف دیکھ کر یوحنا آباد میں گرجا گھروں پر حملہ کیا، یوحنا آباد میں ہونے والے واقعے پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 50 ہزار پاکستانیوں نے جانیں دیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم یکسو ہے۔ سانحہ پشاور کے بعد یوحنا آباد میں ہونے والی دہشت گردی کے ذریعے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی 2 افراد کو جلائیجانے کا واقعہ بھی قابل مذمت ہے، اس اشتعال انگیزی میں جو بھی ملوث ہوا اسے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے قومی ایکشن پلان پر ملک کی سیاسی عسکری اور مذہبی قیادت ایک صف پر موجود ہے، اس سلسلے میں پنجاب میں نفرت انگیز تقاریر، وال چاکنگ اور منافرت پھیلانے والے مواد کی اشاعت کو روکنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…