لندن (آئی این پی ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ولی خان یونیورسٹی مردان کے طالبعلم مشال خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر انسان کا حق ہے کہ اسے پرامن زندگی ملے ، مشعال کا قتل وحشت اور دہشت کا پیغام ہے ، ایک دوسرے کو قتل کرتے رہینگے تو کوئی محفوظ نہیں رہے گا ۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے مشال خان کے قتل کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ
ہم مذہب کی صحیح نمائندگی نہیں کر رہے ۔ ہم اپنے اقدار اور مذہب کے پیغام کو بھول گئے ہیں ۔ مشال کے والدین سے فون پر بات ہوئی ۔ مشال کے والدین نے امن اور صبر کا پیغام دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کا حق ہے کہ اسے پرامن زندگی ملے ، مشعال کا قتل وحشت اور دہشت کا پیغام ہے ، ایک دوسرے کو قتل کرتے رہینگے تو کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔، ایک دوسرے کو قتل کرتے رہینگے تو کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔