ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں پکڑے جانیوالے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارتی غصے سے آگ بگولا تو ہیں ہی مگر اب رشی کپور کے بعد معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی نے ایک پیغام ٹوئیٹر کا جاری کیا ہےجس میں وزیراعظم نریندر مودی،وزیرخارجہ سشما سوراج سے سوال پوچھا ہے کہ ”کیا ہم آرام سے بیٹھے رہیں اور یادیو مرتے ہوئے دیکھیں؟“جبکہ سلمان
خان کے والد سلیم خان نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں ایک حدیث شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایک بے گناہ انسان کو مارنا ساری انسانیت کو مارنے کے برابر ہے ، دبنگ خان کے والد کا سلیم خان نے بھارتی عوام سے کہا ہے ، ’’آئیے ہم سب یادیو کے زندہ سلامت ملک واپس آنے کی دعا کرتے ہیں ‘‘۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کلبھوشن یادیو کی سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے دھمکی آمیز پیغام دیا تھا کہ کلبھوشن بھارت کا بیٹا ہے اور اس کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے ہم آخری حد تک جائیں گے۔
Are we just going to sit and watch jadhav die?? @narendramodi @SushmaSwaraj @rajnathsingh
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) April 13, 2017