ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کلبھوشن تک رسائی ،دفترخارجہ نے بھارت کوامیدکی کرن دکھادی

datetime 13  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ کرنل حبیب ظہیر کو نیپال سے اغواء میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا،اس معاملے میں نیپال کی حکومت کے ساتھ پاکستان رابطہ میں ہے اور اس حوالے سے نیپال،پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے،حبیب ظہیر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سے کچھ برس پہلے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اور انہوں نے کلبھوشن کو نہیں پکڑا

تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا سے کرنل حبیب کی نیپال میں گمشدگی کے حوالے سے مختلف سوالات کے گئے تو انہوں نے کہا کہ کرنل حبیب نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار نہیں کیا تھا اور وہ اس واقعہ کے کچھ سال پہلے ریٹائرڈ ہوچکے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ کرنل حبیب کو غیر ملکی خفیہ اداروں نے اغواء کیا ہو،پاکستان کی جانب سے ان کی گمشدگی کے بارے میں نیپال کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ ان کی نیٹ ورک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ادارے پاکستان میں دہشتگردوں کو مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت درمیان قونصلر تک رسائی کا2008ء کا معاہدہ موجود ہے جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے شہریوں تک رسائی دینے کے پابند ہیں لیکن سیکورٹی اور سیاسی امور کے حوالے سے ملک کو اپنے مفاد میں دیکھ کر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کو موقع پر پکڑا گیا تھا۔بھارتی وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران خود بھی تسلیم کیا تھا کہ بھارت نے 1971ء میں کسی طرح بنگال میں مداخلت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ جرمنی کے پاکستان میں سابق سفیر کی جانب سے جو

بیان منصوب کیا جارہا ہے اس میں انہوں نے ایک تقریب میں خود ہی کہا تھا کہ اس حوالے سے اس کی تصدیق نہیں ہے لیکن انہوں نے سنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو طالبان نے اغواء کیا تھا اور اسے پاکستان کے حوالے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے اور تقریباً ہفتہ کے دوران14کشمیریوں کو شہید،21کو بیلٹ گنز کے ذریعے ان کی آنکھیں زخمی کی ہوئی ہیں اور مجموعی طور پر250 سے زائد کوزخمی کیا ہے۔گزشتہ5روز سے انٹرنیٹ اور موبائل کمیونیکیشن نیٹ ورک کو بند کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز نے منگل کے روز4دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے جو کہ بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد ایک اور ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی کشمیر میں جاری طاقت کے استعمال کا عالمی برادری اور اقوام متحدہ نوٹس لے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حق خودارادیت کا وعدہ پورا کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ چین ،پاکستان،افغانستان اور تاجکستان کے درمیان کیو سی سی ایم کی تنظیم دہشتگردی سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گی جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم اقتصادی اور سیاسی امور کے حوالے سے ہے۔انہوں نے کہا کہ آج(جمعہ) کو شروع ہونے والی افغانستان کے حوالے سے ماسکو کانفرنس میں پاکستان کے وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امور کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان شام کے مسئلہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہے

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…