جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں امن و استحکام کاکریڈٹ کس کو جاتاہے؟ آرمی چیف قمر باجوہ نے دوٹوک جواب دیدیا

datetime 12  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و استحکام افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،وطن کیلئے جان قربان کرنے والے اصل ہیرو ہیں۔وہ بدھ کو یہاں جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں پاک فوج کے جوانوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے

شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے جوانوں میں اعزازات تقسیم کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 33افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری)،ایک کو تمغہ جرات جبکہ 35افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و استحکام افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن کیلئے قربانیاں دینے والی ہی اصل ہیرو ہیں۔جنرل راحیل عام انسان اور عام جنرل تھے.۔انہوں نے کہا کہ وطن کیلئے قربانیاں دینے والی ہی اصل ہیرو ہیں۔جنرل راحیل عام انسان اور عام جنرل تھے.  واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی میڈیا اس طرح تعریف کر رہا ہے جیسے شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال نے پاکستان کے قیام کا خواب دیکھا تھا جنرل راحیل نے بھی کراچی میں امن کا خواب دیکھا تھا،زبیر عمر پر مختلف حلقوں کی شدید تنقید کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا تھاکہ راحیل شریف نے جاں فشانی اور دیانتداری سے فوج کی قیادت کی ، ان کے بارے میں گورنرسندھ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…