بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا کا افغانستان میں فوج کی تعداد کم نہ کرنےکا فیصلہ

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکا نے افغانستان سے امریکی فوج کی تعداد میں کمی نہ کرنے اور انخلا کو سست کرنے کا فیصلہ کیاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دفاعی اہلکارنے بتایا کہ افغان فورسزکی جانب سے امریکی صدر سے فی الحال افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ افغانستان میں اس وقت 10 ہزارامریکی فوجی تعینات ہیں جن کی تعداد رواں سال دسمبر میں 5500 تک لائی جانی ہے اور2016کے آخر تک تمام امریکی افغانستان سے واپس چلے جائیں گے۔ افغانستان نے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں فیصلے کے لیے آئندہ چند روز میں وائٹ ہاو¿س میں اجلاس بلایا جائے گا۔ امریکی دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایاکہ ابھی اس بارے حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم اشارے واضح ہیں کہ اس سال فوج کی تعداد میں کمی مقررہ حد تک نہیں کی جائیگی۔انھوں نے کہاکہ اس سال ممکنہ طور پر مزید 2ہزار تک فوجی واپس بلائے جائینگے۔اہلکار کا کہنا تھا کہ ممکنہ فیصلے کی وجہ افغانستان میں دولت اسلامیہ کے بڑھتے اثرورسوخ پرکابل اور واشنگٹن کے خدشات ہیں۔ اس سے قبل افغانستان میں امریکی کمانڈروں نے بھی ملک میں امریکی افواج کی تعداد میں کمی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یہ فیصلہ جاری کیا تھا کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی میعاد 17مارچ 2017 تک بڑھا دی جائے۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ اور روس نے افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔دوسری طرف افغانستان کے شمالی صوبہ جوزجان میں احتجاجی مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 4افراد ہلاک ہوگئے جبکہ صوبہ مند میں خودکش حملہ میں 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، صوبہ پکتیکا میں باردوی سرنگ کے دھماکے میں کمانڈر سمیت7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ افغان فورسز نے آپریشن میں طالبان کے فرضی گورنر سمیت 32 جنگجوو¿ں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صوبہ ہلمند میں فورسز نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ ہرات فرح ہائی وے پر مسلح افراد نے ہزارہ برادری کے مزید 6 افراد کو اغوا کرلیا۔ دریں اثنا افغان صدر اشرف غنی آئندہ ماہ بھارت کاپہلاسرکاری دورہ کریں گے۔کھٹمنڈو میں سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر مودی نے اشرف غنی کو بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…