اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی سیکرٹ سروس کے ڈائریکٹر جوزف کلینسی نے اعتراف کیا ہے کہ سیکرٹ سروس کے ایجنٹ شراب نوشی کے مسئلے کا شکار ہیں۔کانگریس کی املاک کمیٹی کے سامنے جوزف کلینسی 4مارچ کووائٹ ہاوس کے باہر پیش آئے واقعے کی وضاحت پیش کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں کے کلچرکوتبدیل کرنے میں وقت لگے گا۔ جوزف نے کہا کہ انھیں واقعے کی فوری اطلاع مل گئی تھی اوروائٹ ہاوس کے ناکے کوتوڑتے ہوئے اندرگھس آنے والے ایجنٹس کا احتساب کیا جائے گا۔ کانگریس ارکان نے وائٹ ہاوس کی نگرانی پرمامورایجنٹس کی شراب نوشی پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے واقعے کو سیکورٹی لیپس قراردیا۔ 4مارچ کونشے میں دھت 2ایجنٹس نے اپنی گاڑی صدارتی محل کے ناکے سے ٹکرادی تھی۔