اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شاہی خاندان کے انتہائی اہم فرد پرنس سعد بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال کر گئے ۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے ) کے مطابق پرنس سعد بن فیصل بن
عبدالعزیز السعود کی نماز جنازہ حرم مکہ میں نمازِ عصر کے وقت پر ہو گی ۔پرنس سعد بن فیصل بن عبدالعزیز السعودکی وفات پر شاہی خاندان کے ارکان نے گہر ے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔