ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک دھماکے سے لرز اٹھا ۔۔ درجنوں افراد جاں بحق ۔۔ کئی درجن زخمی

datetime 9  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(آئی این پی)مصر میں چر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 21افرا د ہلاک اور 42زخمی ہوگئے ،بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے شہر طنطا کے چرچ کے قریب دھماکا ہواہے جس میں21 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 42سے زائد زخمی ہیں۔

حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔دھماکہ اس وقت کیا گیا جب قبطی سینٹ میری چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جارہی ہیں۔ابھی تک دھماکے کے وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے اورنہ ہی کسی نے دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دھماکہ صوبے غربیہ کے شہر طنطا میں ہوا جہاں چرچ کے اندردھماکہ خیز ڈیوائس رکھی گئی تھی۔ مصری حکام کے مطابق قبطی عیسائی پام سنڈے کی تقریبات کیلیے جمع ہوئے تھے۔سکیورٹی ذرائع خود کش حملے کے تناظر میں بھی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران مصر کے قبطی مسیحی برادری کو جہادیوں کے حملوں کا سامنا ہے۔ مصر میں سن 2013 میں جمہوری طور پر منتخب ہونے والے اسلام پسند صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے مسلم عسکریت پسندی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…