اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس سے پیچھے ہٹنے کیلئے مجھے انتہائی بڑی رقم کی آفر کی گئی۔ لیکن میں نے اس آفر کو سننا تک گوارا نہیں کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ساری زندگی دوسروں کے ضمیر خریدتے رہے ہیں انہوں نے مجھے بھی کسی نہ کسی طرح پیچھے ہٹانے کی ایک کوشش تو کرنی تھی اور وہ یہ کوشش کرکے دیکھ چکے ہیں۔ میں نہ پانامہ کیس سے پیچھے ہٹا ہوں اور نہ ہی ہٹوں گا۔