جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

شرارتی شہریوں کو قابو میں رکھنے کیلئے سعودی حکومت نے انوکھا حربہ اپنا لیا

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی حکام نے شرپسند عناصر پر نظر رکھنے کے لئے انہیں الیکٹرونک پٹے پہنانے شروع کردئیے ہیں تاکہ ان کی نقل و حرکت مانیٹر کی جاسکے اور یہ متعین کردہ علاقے سے باہر نہ جاسکیں۔ نیوز ویب سائٹ ”عرب نیوز“ کے مطابق شوریٰ کونسل کی سیکیورٹی کمیٹی کے رکن عیسیٰ الغیث کا کہنا ہے کہ حکومتی سیکیورٹی ایجنسیوں نے اس نظام کا نفاذ شروع کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک پٹے ان لوگوں کو پہنائے جائیں گے کہ جنہیں مشکوک قرار دیا گیا ہو لیکن حراست میں نہ رکھا گیا ہو۔ ان لوگوں کو سرکاری تحقیقات، ان کے اپنے اعتراف یا ان کے بارے میں فراہم کی گئی معلومات کی بنا پر شناخت کیا جائے گا۔

مزید پڑھئے:سعودی عرب نے بھی ایٹم بنانے کی دھمکی دیدی

الیکٹرانک پٹہ کلائی یا ٹانگ پر باندھا جائے گا اور اسے اتارنے کی کوشش کرنے پر یا متعین کردہ علاقہ چھوڑنے پر اس کا الارم بج اٹھے گا اور الیکٹرونک سگنل کے ذریعے بھی متعلقہ اداروں کو خبر ہوجائے گی۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک پٹے کے استعمال کے بعد قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور شرپسندی کا ارادہ رکھنے والوں پر قابو پانا بہت آسان ہوجائے گا۔

مزید پڑھئے:سعودی عرب میں مرد کی بے عزتی پر خاتون کو 70کوڑوں اور جرمانے کی سزا



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…