اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )’’آپریشن رد الفساد‘‘ کے اثرات آنا شروع ہو گئے، بلوچ فراریوں کے بعد سندھ کی پاکستان مخالف کالعدم تنظیم کے 22اراکین قومی دھارے میں شامل ۔ملک دشمن تنظیمیں سپورٹ کرتی اور نفرت انگیز تقاریر کرنے کی ہدایات دی جاتی تھیں، قوم سے معافی مانگ لی، ملک و قوم کیلئے کردار ادا کرنے کا حلف۔نجی ٹی وی کے مطابق گھوٹکی میں قوم پرست کالعدم تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذ کے 22اراکین نے قوم سے معافی مانگتے ہوئےقومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ میرپور ماتھیلو کے سماجی رہنما میر
افتخار لوندکی رہائش گاہ پر کالعدم جئے سندھ متحدہ محاذ کے ضلعی ڈپٹی آرگنائزر سہراب عرف الفت گبول نے اپنے 21ساتھیوں سمیت ایک پریس کانفرنس میں قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ سہراب عرف الفت گبول نے اس موقع پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کالعدم جئے سندھ متحدہ محاذکو ملک دشمن تنظیمیں سپورٹ کرتی تھیں اور انہیں نفرت انگیز تقاریر کرنے کی ہدایت دی جاتی تھی، اس موقع پر سہراب عرف الفت گبول اور دیگر 21افراد نے ملک و قوم کیلئے کردار ادا کرنے کا حلف بھی اٹھایا۔