منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایران کے بعد ایک اوراہم اسلامی ملک نے سعودی عرب پر سنگین ترین الزام عائد کردیا

datetime 6  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد/بیروت(آئی این پی)ایران کے بعد عراق نے بھی سعودی عرب پر دہشتگردی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہسعودی عرب ہمارے ملک میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔

لبنانی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارے ملک میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔میرے ملک کے لوگوں کے پاس سعودی عرب پر یہ شبہ کرنے کی تمام وجوہات موجود ہیں کہ وہ خطے میں دہشت گردی کی معاونت کر رہا ہے۔ حیدرالعبادی کا کہنا تھا کہ کئی سعودی شہری عراق میں دہشت گردانہ آپریشنز کر چکے ہیں چنانچہ ہر عراقی شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ سعودی عرب کے دہشت گردوں کا حامی ہونے پر یقین رکھے۔ ایک سوال کے جواب میں العبادی نے کہا کہ سعودی عرب کی یہ سوچ سراسر غلط ہے کہ عراق، ایران کے کنٹرول میں ہے۔ ایسا بالکل نہیں ہے۔ انٹرویو میں شام کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ شام میں بشارالاسد کی حکومت کو گرانے پر جو رقم خرچ کی جا رہی ہے وہ شام میں دیگر منصوبوں پر خرچ کی جانی چاہیے۔کچھ طاقتیں شام کے ٹکڑے کرنا چاہتی ہیں، مگر یہ ریڈ لائن ہے۔ عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ شام میں جنگ کی آگ کو بجھانے میں کردار ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…