منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بھارت اوراسرائیل کاخطرناک ترین معاہدہ ہوگیا،پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 6  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی /یروشلم(آئی این پی)اسرائیل اور بھارت کے درمیان تقریبا 2 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدے طے پاگیا جو کہ اسرائیل کی سرکاری کمپنی کے مطابق کسی بھی ملک سے ہونے والا اس کا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی سرکاری دفاعی کمپنی اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس نے بھارت کے ساتھ تقریبا 2 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط

کردیے۔کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت بھارتی فوج اور بحریہ کو میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق وہ بھارت کو جدید ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا جس میں میڈیم رینج زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائلز، لانچرز اینڈ کمیونیکیشنز اور کنٹرول ٹیکنالوجی شامل ہیں اور اس کی مالیت تقریبا 1.6 ارب ڈالر ہوگی۔اسرائیلی کمپنی کے مطابق اس کے علاوہ بھارت کے زیر تعمیر اولین طیارہ بردار بحری بیڑے میں نیول ڈیفنس سسٹم بھی نصب کیا جائے گا جس میں طویل فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز موجود ہوں گے۔اسرائیل اور بھارت کے درمیان ہونے والے معاہدے کی حتمی لاگت تو سامنے نہیں آسکی تاہم آئی اے آئی کا کہنا ہے کہ اس کی مالیت 2 ارب ڈالر کے قریب ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل بھارت کو اسلحہ فروخت کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے جبکہ امریکی کانگریس کی رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2015 کے دوران بھارت ترقی پذیر دنیا کا اسلحہ خریدنے والا دوسرا بڑا ملک تھا۔چند عرصہ قبل تک بھارت اسرائیل کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو خفیہ رکھتا تھا کیوں کہ اسے خدشہ تھا کہ اس کی اپنی مسلم آبادی اور عرب ممالک کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا جاسکتا ہے۔تاہم نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد بھارت نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا کھل کر فائدہ اٹھانا شروع کیا اور نریندر مودی رواں برس اسرائیل کا دورہ بھی کرنے والے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت اسلامی شدت پسندی کے خلاف اسرائیل کو اپنا قریبی اتحادی سمجھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…