اسلام آباد(آئی این پی )گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کا 100فیصد کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے،میڈیا پر ہر چیر کا کریڈٹ راحیل شریف کو دیتا ہے،راحیل شریف ایک عام انسان اور عام جنرل ے،متحدہ بانی کی دلی میں تقریر زیادہ تباہ کن تھی،متحدہ بانی اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں،تمام سیاسی جما عتیں مل کر بھی کراچی کو اب بند نہیں کرسکتیں۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ
کراچی آپریشن کا 100فیصد کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے،میڈیا پر ہر چیر کا کریڈٹ راحیل شریف کو دیتا ہے،راحیل شریف ایک عام انسان اور عام جنرل تھے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت ہے کہ کراچی میں تبدیلی نوازشریف کے آنے سے آئی،جب تک ضروری ہوا رینجرز کراچی میں موجود رہے گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ تمام سیاسی جما عتیں مل کر بھی کراچی کو اب بند نہیں کرسکتیں،متحدہ بانی کی دلی میں تقریر زیادہ تباہ کن تھی،متحدہ بانی اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔۔