ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کے جواب پر عرشی خان نے حد ہی کردی،ویڈیوپیغام جاری

datetime 6  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی )سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کے خلاف وقتا فوقتا متنازعہ باتیں کرنے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان نے ایک بار پھر ویڈ یو پیغام جاری کر کے ا پنے پیار کا اظہار کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ عرشی خان ہمیشہ شاہد آفریدی سے پیار کرتی رہے گی،

چاہے مجھے بھارت میں کسی سے بھی لڑنا پڑے۔تفصیل کے مطابق حال ہی میں شاہد آفریدی نے نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں عرشی خان سے متعلق ہونے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں عرشی خان کو نہیں جانتا۔اس بیان پر عرشی خان کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور اس نے ویڈ یو پیغام جاری کرتے ہوئے آفریدی کا شکر یہ بھی ادا کر دیا۔ویڈیو پیغام میں اس کا کہنا تھا کہ اسلام علیکم،جیسا کے آپ سب جانتے ہیں کہ میں اتنی تمیز میں بیٹھی ہوئی ہوں تو میرا یہ ویڈ یو کس کے لیے ہو گا ،میرا ویڈیو پیغام شاہد آفریدی کے لیے ہے۔جب سے آفریدی کا انٹر ویو دیکھا تب سے میں بہت زیاد ہ خوش ہوں۔سب سے پہلی چیز آپ نے جو جواب دیا ،وہ میرے سر آنکھو ں پر اور میں بہت خو ش ہوں۔جیسا کہ میں ہمیشہ بولتی ہوں کہ عرشی خان ہمیشہ شاہد آفریدی سے پیار کرتی ہے ،میں ہمیشہ شاہد آفریدی کو سپورٹ کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی۔میں لوگوں سے اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ شاہد آفریدی کا جو انٹر ویو ہے ،وہ سمجھ دار لوگ سمجھ سکتے ہیں،مجھے ان سب باتوں سے مطلب نہیں ہے اور میں بہت ہی زیادہ خوش ہوں۔عرشی خان ہمیشہ شاہد آفریدی سے پیار کرتی رہے گی چاہے مجھے انڈیا میں کسی سے بھی لڑنا پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…