پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن2018ء میں کون کامیاب ہوگا؟ تازہ ترین سروے نے حیران کردیا

datetime 6  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی )پاکستان کی معروف یونیورسٹی نے وزیراعظم نواز شریف کی کار کردگی کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی اور مہنگائی کا مسئلہ 2018 تک تقریبا حل ہو جائے گا ، نواز شریف کی حکومت گزشتہ حکومتوں کی نسبت کافی بہتر کار کردگی دیکھا رہی ہے ، عمران خان اپنا موقف بدلتے رہتے ہیں ،بجلی اور مہنگائی کا مسئلہ حل کرنے کی صورت میں 2018 میں مسلم لیگ ن کامیاب ہو سکتی ہے۔ پاکستان کی

معروف یونیورسٹی لا ہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز ( لمز ) کی آئیڈیاز ٹیم نے 2018 کے عام انتخابات اور موجودہ مسائل کے حوالے سے ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے یہ سروے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ 121,122اور 124 میں کیا گیا ہے جس میں سب سے پہلے عوام سے ان کی ترجیحات کے بارے میں پوچھا گیا ہے جس میں لوگوں نے بتایاہے کہ ہماری سب سے بڑی ترجیحات روزگار ،بجلی ،کرپشن کا خاتمہ ،مہنگائی اور معاشی استحکام ہے ۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ نواز شریف او شہباز شریف کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے ٹھیک ہیں اور عمران خان کو ناہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا موقف بدلتے رہتے ہیں اس سروے رپورٹ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں لوگوں کے گھروں پر جا کر انٹرویو کیے گے ہیں جس کا رسپونس ریٹ 71%ہے او تینوں حلقوں کی عوام کی خواہش ہے کہ پہلے بھی مسلم لیگ ن جیتی ہے اور اب بھی وہ ہی جیتے ۔رپورٹ کے مطابق 2018 میں 64.9عوام کا مسئلہ مہنگائی اور بجلی ہو گا ،36.7 کا کرپشن ،32.6 کا بے روزگاری ،25.8 کا صحت ،24.6 کا سیکورٹی ،21.8 کا پانی،21.7 کا بجلی ،21.6 کا تعلیم ، 18.4 کا گیس اور 10.1 کا سب سے اہم مسئلہ سیوریج کا ہو گا معاشی استحکام کے حوالے سے57.6 عوام کا کہناہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس میں 29.0 بہتری آئی ہے 48.3 کے مطابق اس میں کافی بہتری آئی ہے ۔ سروے رپورٹ کے مطابق اگر حکومت بجلی ، کرپشن ، اور مہنگائی پر کا قابو پا لے تو آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…