جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹروکالر اورگوگل ڈیو ضم کر دی گئی

datetime 6  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹروکالر اورگوگل ڈیو ضم کر دی گئی۔انضمام کے بعد اب گوگل ڈو سروس ٹروکالر موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہو گی۔ اس حوالے سے ٹروکالر اور گوگل نے ایک حکمت عملی معاہدےکا اعلان کیا ہےاس معاہدے سے گوگل صارفین ہائی کوالٹی ویڈیو کالنگ کی سہولت ٹروکالر ایپ پر بھی استعمال کر سکیں گے۔یہ معاہدہ ٹروکالر کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرے گا جبکہ دنیا بھر میں دو سو پچاس ملین افراد

ٹروکالر ایپ استعمال کر رہے ہیں جس کی مقبولیت اس کے پاپولر ڈائلر، کالر آئی ڈی اور سپام بلاکنگ جیسے فیچرز ہیں۔گوگل کے ساتھ اس معاہدے سے ٹروکالر بالکل ایک نئے انداز میں سامنے آئے گی اور ایک وسیع الجہتی فیچرز اور سروسز صارفین کو استعمال کرنےکو ملیں گی۔ اس نئی ایپ کے ذریعے صارفین یہ دیکھ سکیں گے کہ انہیں کون ایس ایم ایس کر رہا ہے اور وہ بآسانی سپام سے اپنے پیغامات فلٹر کر سکیں گے صارفین کو عالمی سطح پر بھیجے گئے تمام ایس ایم ایس پیغامات کے 15 فی صد کے لئے سپیم ایس ایم ایس اکاؤنٹ میسر ہو گا۔اس ایپ کے ذریعے موبائل صارفین کوفلیش میسجز کی سہولت بھی میسر ہو گی جس کے ذریعےصارفین فوری طور پر اپنے متعلق آگاہ کر سکیں گے جیسے کہ اگرکوئی صارف راستے میں ہے اور منزل پر اس کا انتظار کیا جا رہا ہے تو وہ فوری طور پر آگاہ کر سکے گا کہ وہ ابھی راستے میں ہے اور اپنی جگہ اور موجودگی کا بھی بتا سکے گا۔نئی ٹروکالر ایپ کے حوالے سے ٹروکالر کے بانی سی او اور موجودہ سی ایس او نامی زارینگلم کا کہنا ہے کہ ہم نے ابتدا میں ہم ایک ایسی چیز دینا چاہتے تھے جو دنیا بھر میں صارف کے لئے رابطوں کو انتہائی آسان بنا دے اور اس حوالے سے ان کی بنیادی ضروریات جیسے کالر آئی ڈی اور ناپسندیدہ نمبرز کو بلاک کیا جا سکے۔گوگل جیسے اشتراک کار ادارے کی بدولت ہم اب

اس حوالے سے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس سے صارف کورابطے کی تمام سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہونگےاور وہ محفوظ ، بہترین اورقابل اعتمادرابطوںکا بغیر سوئچ کئے ایک ہی ایپ کے ذریعے لطف اٹھا سکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ عزم ہے کہ ہر موبائل صارف سادہ، تیز ویڈیو کالنگ سے لطف اندوز ہو سکے۔ گوگل ڈیو کے سربراہ ایمٹ فولے کا ٹروکالر اور گوگل ڈیو کے انضمام کے حوالے سے کہنا ہے کہ ٹروکالر کے انضمام سے ہم کروڑوں صارفین کو بہتر ویڈیو کالنگ

کی سہولت بہم پہنچا سکیں گے۔ اس نئی ایپ کے ذریعے ٹروکالرکاغیر محفوظ اور ناپسندیدہ میسجز اور کالز سے اکتائے موبائل صارفین کوتسلسل کے ساتھ محفوظ اور بہترین سروس فراہم کرنے کے عزم کا اظہار ہو گااور موبائل صارفین آسانی سے بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے پسندیدہ رابطے کا لطف لے سکیں گے۔گوگل میں انضمام شدہ ٹروکالر ایپ آئندہ ماہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لئے میسر ہو گی جو کہ ایک پرمیشن بیسڈ سروس ہو گی جسے صارفین کسی وقت بھی آپریشنلائز کر سکیں گے ۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…