منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

میں نے حکومت کو سستی ترین بجلی بنا کر دی تو جواب میں نواز شریف حکومت نے میرے ساتھ کیا ، کیا؟

datetime 6  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت میں شامل چند افراد ملک میں سستی بجلی کی پیداوار نہیں چاہتے اس سے ان کے مفادات کو گزند پہنچتی ہے، تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کی، پیداوار شروع ہوتے ہی پراجیکٹ کو بند کرنے کیلئے کہا گیا۔پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے وفاقی حکومت پر بڑا الزام عائد کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے وفاقی

حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےانکشاف کیا ہے کہ تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ، میں نے 24 روپے کی بجائے 6 روپے یونٹ کی سستی بجلی بنا کر دی تھی،ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ منصوبے کے بورڈ آف گورننس کا میں چیئر مین ہوںمنصوبے پر 9بلین روپے لاگت آنا تھی جو 2010میں شروع ہو کر 2012میں مکمل ہونا تھا آج 2017ء ہے اور 7 سال میں اس منصوبے کی محض 3 بلین روپے فنڈنگ ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے منصوبے کیلئے ملنے والی کم رقم کے باوجود رقم سے ہم نے آلودگی پیدا کئے بغیر تھر کے کوئلے سے زیر زمین بجلی پیدا کی 10 میگا واٹ بجلی بنائی۔ ایٹمی سائنسدان کا کہنا تھا کہ جب منصوبے کی کامیابی اور بجلی کی پیداوار شروع ہونے کے حوالے سے حکومتی عہدیدار اور متعلقہ افراد کو اطلاع دی تو منصوبے کو فوراََ بند کرنے کا کہا گیا۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے مجھے کہا کہ آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ تھر کے کوئلے سے بغیر آلودگی کے سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے بس اب منصوبہ بند کر دیں جس پر میں نے انہیں کہا کہ منـصوبہ کیسے بند کر سکتے، منصوبے پر 3بلین روپے کی خطیر رقم لگی ہے ، مشینری اور دیگر آلات وہ سب کباڑ بن جائے گا ، ایسا نہیں کیا جا سکتایا تو آپ جو کہہ رہے ہیںاس کی

ذمہ داری لیں ۔ میرا جواب سن کر انہوں نے منسٹری آف فنانس کو کہلوا بھیجا کہ جب ان کے منصوبے کے حوالے سے بجٹ کی ڈیمانڈآئے تو ہمیں وہ آپ نے نہیں بھجوانی۔ڈاکٹر ثمر مند مبارک نے بتایا کہ سی پیک منصوبے کے تحت تھر میں میری زیر نگرانی چلنے والی کول پاور پراجیکٹ کے قریب ایک پراجیکٹ لگایا گیا ہے جو کہ امپورٹڈ کوئلے پر چلایا جائے گا اور پھر وہاں بجلی پیدا کر کے جامشورو گرڈ کے ذریعے بجلی

نیشنل گرڈ میں ڈالی جائے گی جو کہ تکنیکی اعتبار سے بھی ٹھیک نہیں اور معاشی اعتبار سے بھی مہنگا پراجیکٹ ہے جبکہ ملکی سطح پر حاصل کئے جانے والے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پراجیکٹ کے پیسے روک لئے گئے ہیں اور جب چوکیدار کی تنخواہ دینے کے پیسے نہ رہے تو لوگ سب کچھ اٹھا کر لے جائیں گے جس کا میں ذمہ دار نہ ہوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…