جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

حدیقہ کیانی کا سرپرائز،سب کو حیران کردیا

datetime 5  اپریل‬‮  2017 |

کراچی(آئی این پی) حدیقہ کیانی کے نئے صوفی سرائیکی گیت ’’کملی دا ڈھولا‘‘ نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی ہے۔ حدیقہ کیانی نے اپنے موسیقی البم پروجیکٹ’’وجد‘‘ کا اعلان کیا تھا جس میں وہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسیقی کے ورثہ کے احیاء اور بقاء سے متعلق موسیقی ترتیب دیں گی۔ اس سلسلے میں انھوں نے گذشتہ دنوں پہلا چیپٹر’’کملی دا ڈھولا‘‘ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جاری کیا۔جاری کردہ اعلامیہ میں حدیقہ کیانی کا

کہنا ہے کہ اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس گانے کے تمام ساز لائیو ریکارڈ کیے گئے ہیں اور کوئی بھی مشین ساز شامل نہیں کیا گیا،گانے کی کمپوزیشن بھی خود حدیقہ کیانی نے تیار کی ہے جب کہ اس کا میوزک عرفان کیانی نے ترتیب دیا ہے۔گیت کا آغاز بابا بلھے شاہ کی شاعری سے کیا ہے۔ اس گیت کی ریلیز پر حدیقہ کا کہنا ہے کہ بچپن میں موسیقی کے مقابلوں میں یہ گیت گایا کرتی تھی، بچپن سے ہی اس فوک گیت کے ساتھ محبت کے رشتہ میں گرفتار تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…