منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

 پانامالیکس کیس کافیصلہ آنے سے پہلے ہی وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعظم ہائوس خالی کردیاہے،معروف تجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود کاانکشاف

datetime 5  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیاہے کہ سپریم کورٹ میں پانامالیکس کیس کافیصلہ آنے سے پہلے ہی وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعظم ہائوس خالی کردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ پانامالیکس کے مقدمے کافیصلہ آنے سے قبل ہی وزیراعظم کوخالی کردیاگیاہے اورنوازشریف لاہورمنتقل ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ

اتوارکووزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس ہواتھاجس میں 7افرادشریک تھے جس میں بتایاگیاکہ پانامالیکس کے کیس پرابھی تک 44کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں لیکن پھربھی فیصلہ حق میں آنے کی امیدنہیں ۔ڈاکٹرشاہد مسعودنے کہاکہ اس اجلاس کے بعد وزیراعظم ہائوس کوخالی کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت وزیراعظم کہاں ہیں اورکیاکررہے ہیں ،میں بطورشہری یہ سوال پوچھ سکتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ وزیرمملکت مریم اورنگزیب یاکوئی اوران کے بارے میں بتادے ۔شاہد مسعود نے کہاکہ میں یہ خبردے رہاہوں کہ وزیراعظم ہائوس کوخالی کردیاگیاہے اوروزیراعظم نوازشریف لاہورمنتقل ہوگئے ہیں اورمکمل طورپرخاموش ہیں ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ اگرمیں غلط کہہ رہاہوں تووزیراعظم ہائوس میری اس خبرکی تردیدکردے ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کے گردے میں پتھری نہیں ہے کیونکہ اگرکسی شخص کوپتھری ہوتووہ چل کرہسپتال نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ گردے میں پتھری کی بہت سخت تکلیف ہوتی ہے ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ جیسے اپنڈیکس کادردہوتاہے اورآدمی تڑپتاہے اس سے کہیں زیادہ گردے کی پتھری کادردہوتاہے اورکوئی بھی شخص چل بھی نہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے طبی معائنہ کرایاہوگااوراس کے بعد ٹیسٹ میں گردے میں پتھری کی ہونے کی تصدیق ہوئی ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت وزیراعظم ہائوس کوخالی کردیاگیاہے ۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…