اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان نے امریکہ کی طرف سے پاکستان اوربھارت کے درمیان کشید گی کے خاتمے کے لئے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مصالحتی کردار کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے ، پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے کے ملکوں کے ساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں ۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے ایک بیان کہاکہ پاکستان امریکہ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کا
خیر مقدم کرتا ہے ۔ پاکستان نے ہمیشہ مصالحتی کردار کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پہلے ہی پیشکش کر چکے ہیں ۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے کے ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں ۔ نفیس زکریا نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پڑوسیوں سے پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں ۔ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے