اسلام آباد (نیوز ڈیسک )گاجر کے استعمال سے سرطان کیخلاف قوت مدافعت پیدا کرنیکی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر کا استعمال نا صرف کینسرکی گٹھلیاں بننے کے عمل کو روکتا ہے بلکہ اس کا مسلسل استعمال کینسر کے موذی مرض پر قابو پانے میں بھی معاون ثابت ہوا ہے۔گاجر میں موجود اجزاءکینسر کے موذی مرض کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ انسانی صحت پرانتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کے گاجر کا روزانہ استعمال بڑی آنت کے کینسر، پھیپھڑوں کے کینسر اور چھاتی کے کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کے اثرات کو کم کرتی ہے، یہ بات تحقیق سے ثابت ہوئی ہے کے فیلکیرینول اور فیلکیری یہ دو ایسے مرکبات ہیں جو کینسر سے لڑنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔گاجر کا جوس جسم کو وٹامن اے، بی اور ای کے علاوہ کئی قسم کے وٹامن مہیا کرتا ہے، گاجر کا جوس قبل از وقت زچگی خواتین کو کئی فوائد پہنچاتا ہے۔ گاجر بصارت، ہڈیوں اور دانتوں کی کمزوری، امراض جگر، ناخنوں، جلد اور بالوں کیلئے بہت مفید ہے۔اس کا جوس یا مربہ انسانی صحت کیلئے کارآمد ہے، شوگر کے مریض اس کا جوس استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں کیونکہ اس میں چینی کی مقدار کم ہوتی ہے