لندن(آئی این پی )چینی ڈاکٹرز کی جانب سے ایک شخص کے بازو پر 4 ماہ قبل اگائے جانے والے مصنوعی کان کو آپریشن کے ذریعے سر پر اس کی اصل جگہ لگا دیا گیا ہے۔ آپریشن کی کامیابی کے بعد چینی سرجن نے یہ اعلان کیا ہے کہ اب ہماری ٹیم ہر سال 500بچوں کا علاج کرے گی برطانیہ کے ایک معروف اخبار ” دی انڈی پینڈنٹ” کے مطابق چین کے مشہور کاسمیٹک سرجن شوازونگ گاؤ نے ایک گھنٹے تک اپنے مریض
مسٹر جی کا یہ پیچیدہ آپریشن کیا۔یاد رہے کہ مسٹر جی 2015 میں ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہو کر اپنے ایک کان سے محروم ہو گیا تھا جب کہ اس کے چہرے کا دایاں حصہ بھی بڑی حد تک مسخ ہو گیا تھا۔طبی ٹیم نے چینی میڈیا کو اس امر کی تصدیق کی کہ چہرے پر لگائے جانے والے مصنوعی کان میں خون دوڑ گیا ہے جو آپریشن کے کامیاب ہونے کی جانب واضح اشارہ ہے۔ کان کو اْگانے کا یہ آپریشن تین مرحلوں پر مشتمل تھا