ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

ٹانگیں نہیں تو کیا ہوا ‘‘ گھر کی کفالت کیلئے معذور لڑکی نے کیا کام شروع کر دیا ؟

datetime 5  اپریل‬‮  2017 |

بدین(این این آئی)دونوں پائوں سے معذور باہمت لڑکی چھوٹے بہن بھائیوں اور والدہ کی کفالت کے لیے موٹر سائیکل مکینک بن گئی۔تفصیلات کے مطابق ہمت اور حوصلہ ہو تو کوئی بھی معذوری مقصد کی تکمیل میں آڑے نہیں آسکتی، عزم کے آگے پہاڑ بھی رائے کے دانے کے برابر ہوجاتے ہیں۔یہ الفاظ بدین کی معذور لڑکی لالی پر صادق آتے ہیں جس نے اپنی معذوری کو محتاجی کا سبب بنانے کے بجائے نئے عزم کے ساتھ زندگی سے

لڑ کر اپنا حصہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ہمت و حوصلہ جیتے الفاظ لالی کی موجودہ مثالی زندگی کے لیے ناکافی ہیں جو تین چھوٹی بہنوں، دو چھوٹے بھائیوں اور والدہ کی واحد کفیل ہے، لالی نے مکینک بننے سے قبل لوگوں کے آگے ہاتھ بھی پھیلایا، گداگری بھی کی لیکن بالآخر اسے چھوڑ دیا۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے لالی نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ معذور ہے اس کے باعث لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلاتی تھی تب بھی اس کا اور گھر والوں کا گزارا نہیں ہوتا تھا، بالآخر اس نے اپنی زندگی بدلنے کا فیصلہ کیا۔پائوں نہیں تو کیا ،اللہ نے ہاتھ، آنکھیں اور دماغ تو دیا ہے۔لالی نے بتایا کہ میں نے سوچا کہ میرے پاس پائوں نہیں تو کیا، اللہ تعالی نے مجھے ہاتھ ، آنکھیں اور دماغ تو دیا ہے، میں محنت مزدوری کیو ں نہ کروں؟۔لالی نے اپنے عزم پر عمل کرنا شروع کیا جو اسے موٹر سائیکل مکینک ریاض کی دکان تک لے آیا، جس نے لالی بہن اور شاگرد بنایا اور اسے ہنر سکھایا۔موٹر مکینک ریاض نے بتایاکہ لالی گداگری کرتی تھی، بہت غریب ہے اس نے مجھ سے موٹر مکینک کا کام سیکھنے کی درخواست کی، میں نے اسے گداگری ترک کرنے کا کہا اور وہ کام سیکھنے آنے لگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…